اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رام مندر کے نام پر سیاسی روٹیاں سیکتی رہی: بگھیل - politics over ram mandir

چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے پہلے تک بی جے پی ایودھیا میں رام مندر کے نام پر سیاسی روٹیاں سینکتی رہی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Nov 14, 2019, 10:59 PM IST


بگھیل ملک کے سابق وزیراعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر کانگریس کی طرف سے منعقدہ لیکچر پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر شامل ہوئے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں نہرو جی کے ملک کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی، وہیں انہوں نے بی جے پی اور سنگھ کو جم کر نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ اجودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا کانگریس نے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ہمیشہ ملک کے بھڑکا نے کا کام کیا ہے۔

مسٹر بگھیل نے سنگھ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنگھ کے لوگ مسولینی اور ہٹلر سے تحریک لیکر ان ہی کا طرح کا لباس پہنتے ہیں اور ڈرم بجاتے ہیں جو بھارتی ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details