اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپیش نے جدید ترین سہولیات سے لیس ایمبولینس کا افتتاح کیا - جھنڈی دکھا کر افتتاح

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر میونسپل کارپوریشن رائے پور میں جدید ترین طبی سہولیات سے لیس ایمبولینس کا ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا۔

بھوپیش نے جدید ترین سہولیات سے لیس ایمبولینس کا افتتاح کیا
بھوپیش نے جدید ترین سہولیات سے لیس ایمبولینس کا افتتاح کیا

By

Published : Aug 23, 2020, 7:36 PM IST

بگھیل نے اس موقع پر کہا کہ یہ جدید ترین ایمبولینس ریاست کے عوام کے لئے کورونا بحران کے دور میں کافی اہم ثابت ہوگی۔

یہ گاڑی رائے پور میونسپل کارپوریشن نے پونے میں واقع فورس کمپنی سے خریدی ہے، جس کی قیمت تقریباً 16 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔ یہ ایمبولینس جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے۔


یہ وینٹی لیٹر سہولت والی پہلی مکمل ایئر کنڈیشنڈ ایمبولینس ہے۔ ضرورت کے مطابق ایمبولینس میں خودکار اسٹریچر کو بستر میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

سائز میں بڑی ہونے کی وجہ سے نازک حالت والے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ان کے رشتے دار بھی اس ایمبولنس میں آسانی سے آسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details