رائے پور: ورلڈ کپ 2023 کے بعد ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز جاری ہے۔ سیریز کے تین میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ جس میں بھارت نے دو اور آسٹریلیا نے ایک میچ جیتا ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ رائے پور میں آج شام 7 بجے سے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیکن اس میچ پر بجلی بل کا گرہن منڈلانے لگا ہے۔
اسٹیڈیم میں میچ سے قبل محکمہ بجلی نے بل کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم کی بجلی کنکشن کاٹ دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 3 کروڑ 16 لاکھ روپے کا بجلی کا بل بقایا ہے۔ انتظامیہ نے اسٹیڈیم میں میچ کو شروع کرنے کے لیے جنریٹر سے بجلی سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں روشنی کے لیے زبردست پاور بیک اپ کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر محکمہ بجلی نے رحم نہیں دکھایا تا میچ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ بجلی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "ایسا نہیں ہے کہ محکمہ بجلی نے بل کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی تھی بلکہ وہ وقتاً فوقتاً نوٹس کے ذریعے مطلع کرتا رہا لیکن ذمہ دار لوگ سوتے رہے, جس کے اثرات آج کے میچ پر پڑ سکتے ہیں۔ محکمہ بجلی کے رائے پور دیہی ڈویژن انچارج، اشوک کھنڈیلوال نے کہا کہ یہ کنکشن 2010 میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں کرکٹ کنسٹرکشن کمیٹی کے نام پر لیا گیا تھا۔