اردو

urdu

ETV Bharat / state

Naxal attacks ماؤنوازوں کے خطرناک حملوں پر ایک نظر - Dantewada Maoist attack

دنتے واڑہ کے آرن پور علاقے میں ڈی آر جی ٹیم پر نکسلیوں کے حملے میں 11 جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔ نکسل مخالف آپریشن سے واپس آنے والی ڈی آر جی ٹیم کی گاڑی پر ماؤنوازوں نے حملہ کیا اور انہیں نشانہ بنایا۔

at a galance on major Maoists attack in the country
بیجاپور میں ماؤنوزوں کا حملہ، بڑے ماؤنوازوں کے حملے پر ایک نظر

By

Published : Apr 26, 2023, 4:36 PM IST

Updated : Apr 26, 2023, 6:14 PM IST

دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں کا بڑا حملہ ہوا ہے۔ تھانہ آرن پور علاقے میں نکسلیوں نے ڈی آر جی ٹیم پر حملہ کیا، حملے میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ متعدد جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم اب بھی جاری ہے۔ تاہم یہ ملک میں پہلا موقع نہیں ہے، جب نکسلیوں کے حملے میں جوانوں کی جان گئی ہو۔ اس سے پہلے بھی ملک میں اس طرح کے کئی نکسلی حملے ہو چکے ہیں۔

  1. رانی بوڈلی : 15 مارچ 2007 کو نکسلیوں نے بیجاپور ضلع میں رانی بوڈلی کیمپ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 55 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
  2. ارپلمیٹا : 9 جولائی 2007 کو ایرابور کے ارپلمیٹا میں سی آر پی ایف اور ضلع پولیس فورس ماؤنوازوں کی تلاش کے بعد بیس کیمپ واپس آرہی تھی۔ اس دوران ماؤنوازوں نے حملہ کر دیا۔ جس میں 23 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
  3. مدن واڑہ: 12 جولائی 2009 کو ماؤنوازوں نے حملہ کر کے 29 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا، جن میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود کمار چوبے بھی شامل ہیں، جو ماؤنوازوں کے حملے کی اطلاع ملنے کے بعد راجنندگاؤں کے مان پور علاقے میں پہنچے تھے۔
  4. تادمیٹلا : 06 اپریل 2010 کو سکما کے تادمیٹلا میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملہ کیا گیا۔ اس میں 76 فوجی ہلاک ہوئے۔
  5. دنتے واڑہ: 17 مئی 2010 کو ماؤنوازوں نے دنتے واڑہ سے سکما جانے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر بارودی سرنگ بچھا کر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 12 خصوصی پولیس افسران سمیت 36 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
  6. جھیرم : 25 مئی سنہ 2013 ضلع بستر کے جھیرم وادی میں کانگریس رہنما کے قافلے پر حملہ میں 31 ہلاک افراد ہلاک ہوئے تھے۔
  7. سکما: 11 مارچ 2014 سکما ضلع میں حملہ ماؤنوازوں کے حملے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
  8. دربھا: 12 اپریل 2015- ضلع بستر کے دربھ میں ایمبولینس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں 15 جوان، ڈرائیور ہیلتھ ورکر ہلاک ہوگئے تھے۔
  9. سکما: 06 مئی 2017 میں سکما ضلع میں گھات لگا کر حملے میں 14 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
  10. برکاپال: 25 اپریل 2017 - سکما ضلع کے برکاپال میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملہ میں 25 جوان ہلاک ہوئے تھے۔
  11. منپا: 23 مارچ 2020 سکما ضلع کے منپا میں جوانوں پر حملے میں 17 جوان ہلاک ہوئے تھے۔
  12. نارائن پور: 23 مارچ 2021 نارائن پور میں جوانوں کی بس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے تنیجے میں پانچ جوان ہلاک ہوئے تھے۔
Last Updated : Apr 26, 2023, 6:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details