اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری - elections 2023 in Chhattisgarh and Mizoram

چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے لیے 20 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان 20 سیٹوں میں سے 10 نکسل متاثر ہیں۔ ووٹنگ 60 ہزار سے زائد فوجیوں کی حفاظت کے درمیان ہو رہی ہے۔ وہیں، میزورم میں بھی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 40 رکنی میزورم اسمبلی کے سنگل فیز انتخابات کے لیے پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی ہے۔ Chhattisgarh Assembly Election 2023, Mizoram Assembly Polls 2023, Voting Day

Assembly elections 2023 in Chhattisgarh and Mizoram
Assembly elections 2023 in Chhattisgarh and Mizoram

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 7:50 AM IST

Updated : Nov 7, 2023, 1:19 PM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں چھتیس گڑھ کی 20 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں 223 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل 5304 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں 4078681 ووٹر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ جن میں 1993937 مرد اور 2084675 خواتین ہیں۔ اس الیکشن میں 69 خواجہ سرا بھی اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

  • ان سیٹوں پر ہو رہی ہے ووٹنگ:

پہلے مرحلے میں چھتیس گڑھ کی 20 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے، جس میں 10 سیٹیں نکسل متاثر ہیں۔ نکسل متاثرہ سیٹوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ 3 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گا جبکہ باقی 10 سیٹوں کے لیے ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 20 نشستوں کے لیے 25249 پولنگ اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ 156 پولنگ پارٹیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکما، بیجاپور، دنتے واڑہ، کانکیر اور نارائن پور کے دور دراز علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔ 2431 بوتھس پر ووٹنگ کی ویب کاسٹنگ کی جا رہی ہے۔

  • ان 10 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع:

موہلا-مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکل، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ووٹنگ دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گی۔

  • ان 10 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 8 بجے سے شروع :

پنڈاریا، کاواردھا، خیر گڑھ، ڈونگر گڑھ، راجنندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھوجی، بستر، جگدل پور اور چتر کوٹ میں صبح 8 بجے سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

  • سیٹوں پر امیدوار:

انٹا گڑھ اسمبلی حلقہ میں 13، بھانوپرتاپور میں 14، کانکیر میں 9، کیشکل میں 10، کونڈاگاؤں میں 8، نارائن پور میں 9، بستر میں 8، جگدل پور میں 11، چتر کوٹ میں 7، دنتے واڑہ میں 7، 8 امیدوار ہیں۔ بیجاپور میں 8، کونٹا میں 11، کھیرا گڑھ میں 10، ڈونگر گڑھ میں 10، راج ناندگاؤں میں 29، ڈونگرگاؤں میں 12، کھوجی میں 10، موہلا-مان پور میں 9، کاوردھا میں 16 اور پنڈاریا میں 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

  • میزورم میں ووٹنگ شروع:

40 رکنی میزورم اسمبلی کے سنگل فیز انتخابات کے لیے پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور یہ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ شمال مشرقی ریاست میں ووٹروں نے پولنگ بوتھوں پر جلد پہنچنا شروع کر دیا۔ اس میں 8.57 لاکھ سے زیادہ ووٹر ہیں جن میں 4.39 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں۔ 174 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ حکام کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکمراں میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف)، مرکزی اپوزیشن زورم پیپلز موومنٹ (زیڈ پی ایم ) اور کانگریس نے تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ بی جے پی 23 حلقوں میں انتخاب لڑ رہی ہے، جب کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے چار اسمبلی حلقوں میں امیدواروں کو نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ، 27 آزاد امیدوار ہیں۔ میزورم کے 1,276 پولنگ اسٹیشنوں میں سے، 149 دور دراز کے ووٹنگ مراکز ہیں، اور بین ریاستی اور بین الاقوامی سرحدوں کے ساتھ 30 کو نازک اور غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ریاست بھر میں 7,200 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس کے ساتھ سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ اسمبلی کی میعاد 3 جنوری 2024 کو ختم ہوگی۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات نومبر 2018 میں ہوئے تھے۔ کانگریس نے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور فی الحال بھوپیش بگھیل ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ جبکہ میزورم میں بھی آج 40 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ میزورم اسمبلی کی میعاد 17 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات نومبر 2018 میں ہوئے تھے، جس میں میزو نیشنل فرنٹ نے کامیابی حاصل کرکے ریاست میں حکومت بنائی تھی۔

Last Updated : Nov 7, 2023, 1:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details