اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: بلاس پور سے ہوائی خدمات کا آغاز یکم مارچ سے - وزیر اعلی بھوپیش بگھیل

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے چھتیس گڑھ کے بلاس پور سے یکم مارچ سے طیارہ خدمات شروع کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

Air services from Bilaspur, Chhattisgarh will start from March 1: Puri
چھتیس گڑھ کے بلاس پور سے ہوائی خدمات یکم مارچ سے شروع ہوں گی: پوری

By

Published : Feb 7, 2021, 10:07 PM IST

ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ دہلی سے بلاس پور کے لئے طیارہ خدمات یکم مارچ سے شروع ہوں گی۔ اس راستے پر ایئر لائنس کمپنی طیارہ خدمات شروع کریں گی۔ دہلی، بلاس پور، پریاگ راج اور جبلپور راستے پر یہ طیارہ کمپنی خدمات شروع کریں گی۔ ایئر لائنس ایئر انڈیا کی مکمل ملکیت والی ماتحت کمپنی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلاسپور کے ہوائی خدمات سے جڑنے سے بہت بڑے علاقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے بلاس پور سے طیارہ خدمات شروع کرنے کی تیاری چل رہی تھی لیکن وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے دو دن قبل دہلی میں ملاقات کے بعد اس خدمات کو شروع کرنے کا پورا کریڈٹ خود لینے کی کوشش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details