چھتیس گڑھ کے محکمہ پولیس میں آج صبح اس وقت ہلچل مچ گئی جب اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے اپنے ہی سابق افسر کے خلاف کارروائی کی۔ چھتیس گڑھ کے سینئر آئی پی ایس گرجندر پال سنگھ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے ان کے گھر سمیت 10 دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
اے ڈی جی پی گرجندر پال سنگھ پر غیر متناسب اثاثوں کا الزام ہے۔ یہ کارروائی صبح 6 بجے سے شروع ہوئی، ای او ڈبلیو کی ٹیم بھی اے سی بی کے ساتھ موجود تھی۔
جی پی سنگھ کے 10 مختلف مقامات پر اے سی بی کی 10 ٹیمیں کارروائی کررہی ہیں۔ یہ اطلاع بھی موصول ہوئی ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم سینئر آئی پی ایس جی پی سنگھ کے قریبی رشتہ داروں پر بھی گرفت سخت کررہی ہے۔ جس میں بہت سے آئی پی ایس بھی شامل ہیں۔