اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے قابو کار تالاب میں گری، 8 ہلاک

چھتیس گڑھ کے ضلع بیمیترا کےکوتوالی تھانے علاقے میں ایک کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے تالاب میں گر گئی کار میں سوار 8 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

بے قابو کار تالاب میں گری، 8 ہلاک

By

Published : Nov 22, 2019, 11:15 AM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے نادل گاؤں کے ایک خاندان کے افراد کل رات کسی کام سے شہر کی جانب جارہےتھے۔ تبھی راستے میں موہبھٹا گاؤں کےنزدیک ایک موڑ پر کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کےکنارےایک تالاب میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین، چار مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کار کا دروازہ نہیں کھل سکا جس کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل پائے اور ان کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نےمرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی ہسپتال میں بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details