چھتیس گڑھ کے ضلع جشپورکے نارائن پور تھانہ علاقے میں گرلز اسکول کے ایک استاد کے خلاف طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق استاد راشد خان کے خلاف گزشتہ دیر شام معاملہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ طالبہ کا اسقاط حمل کرانے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔