پولیس سےموصول اطلاع کے مطابق ولفوٹو سٹی میں رہنے والا ایک کاروباری ایک بیگ میں ساڑھے 26لاکھ روپے رکھ کر شہر کی سمت جارہاتھا، تبھی لاکھے نگر چوک کے نزدیک موٹرسائکل پر سوار دو لوگوں نے اسے روک لیا اور خود کو کرائم برانچ کا اہلکار بتاتے ہوئے اس سے روپیوں سے بھرا بیگ لیا اور یہ ہدایت دے کر چلے گئے کہ وہ کرائم برانچ میں آکر ملے۔
رائے پور میں لاکھوں کی لوٹ - پولیس کرائم برانچ کارکن بتا کر
چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں پولیس کرائم برانچ کارکن بتا کر بدمعاشوں نے ایک تاجر سے آج دن دہاڑے ساڑھے 26لاکھ روپے سے بھرا بیگ لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
لاکھوں کی لوٹ
لاکھوں کی لوٹ
اچانک ہوئے اس واقعہ سے حیرت انگیز متاثر کاروباری نے جب پولیس کو اس کی اطلاع دی تو اسےاحساس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ہے۔فی الحال پولیس نے متاثر کی شکایت پر معاملہ درج کرکے ناکہ بندی کی ہے اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔