یہ بس ریاست مہاراشڑ کے دارالحکومت ممبئی سے چلی تھی اور اسے مغربی بنگال کے میتری پور پہنچنا تھا ، لیکن راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ حادثہ قومی شاہراہ نمبر53 پر کھیری اور چھچین نامی گاؤں کے درمیان پیش آیا۔
اس بس میں 26 افراد سوار تھے، جن میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ابتدائی طبی معائنہ کے بعد مہاسومند ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔