دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں رکن پارلیمان رام چندر پاسوان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فی الحال انھیں وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔
رکن پارلیمان رام چندر پاسوان کو اچانک دل کا دورہ - وینٹلٹیٹر
دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی اور رکن پارلیمان رام چندر پاسوان کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
رکن پارلیمان رام چندر پاسوان کو اچانک دل کا دورہ
رام منوہر لوہیا ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹر وی کے تیواری کا کہنا ہے کہ رام چندر پاسوان کی حالت فی الحال قدرے بہتر ہے۔
رام چندر پاسوان پارلیمانی سیشن میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے تھے۔ فی الحال رام ولاس پاسوان اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہسپتال میں موجود ہیں۔