اردو

urdu

رامبن میں قومی یکجہتی پر سمینار

By

Published : Mar 15, 2019, 9:33 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر رامبن کی جانب سے کمل اکیڈمی ہائی سکول میں قومی یکجہتی پر ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔

قومی یکجہتی پر سمینار


سمینار میں طلبہ و طالبات نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے آپسی بھائی چارے اور امن وامان کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔

قومی یکجہتی پر سمینار

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں ہی قوم کی بہتری ہے اور اقتصادی ترقی بھی انہیں حالات میں ممکن ہے۔

انہوں نے کہا ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے منافرت کے ماحول اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سماجی زندگی بھی متاثر ہو جاتی ہے نیز خوشحالی کے عمل کو آگے بڑھانے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سکول کے پرنسپل عبدالخالق بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details