اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دوسرے مذہبی مقامات کی بھی جانچ ہو' - قبرستان

مغربی دہلی کے رکن پارلیمان پرویش سنگھ نے قبرستان اور مسجد کی تعمیرات کو غلط ٹھہراتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو 54 مساجد اور قبرستان کی جانچ کے لیے خط لکھا ہے۔

دوسرے مذہبی مقامات کی بھی جانچ ہو

By

Published : Jul 12, 2019, 10:09 AM IST

دارالحکومت دہلی میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے پرویش صاحب سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط میں54 مساجد اور قبرستان کی نشاندہی کراتے ہوئے جانچ کرانے کامطالبہ کیا ہے۔

امام مفتی مکرم احمد

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت نے شاہی مسجد فتحپوری کے امام مفتی مکرم احمد سے بات چیت کی جس میں انھوں نے کئی زاویوں سے اپنی مثبت بات رکھی۔

شاہی امام نے بتایا کہ اگر زمین کا مالک نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیتا تو اس زمین پر بنی مسجد میں نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔

امام مفتی مکرم احمد

مزید انھوں نے کہا کہ کسی سازش کے تحت صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، صرف مسلمانوں کے ہی مذہبی مقامات کی جانچ نہ ہو بلکہ سرِراہ شاہراؤں پر بنے دوسرے مذہبی مقامات کی بھی جانچ ہو۔

پرویش سنگھ کے متعلق شاہی امام کا کہنا تھا کہ ان کے والد دہلی کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے فتحپوری مسجد میں آیا کرتے تھے، انھوں نے کبھی بھی مسجد قبرستان کو لےکر اعتراض نہیں کیا۔

letter

ABOUT THE AUTHOR

...view details