بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک چونکا دینے والے واقعے منگل کی شام کو پیش آیا۔بڈگام کے مین مارکٹ میں منگل کی شام کو ایک 23 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے 'تیز دھار ہتھیار' سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک نوجوان جس کی شناخت 23 سالہ ثاقب علی بٹ ولد مشتاق احمد بھٹ ساکن زبر محلہ بڈگام کو مین ٹاؤن بڈگام میں ہی نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں مذکورہ شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد مذکورہ زخمی نوجوان کو خصوصی علاج کے لیے نزدیکی ضلع ہسپتال بڈگام لے جایا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں آئے دن ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں کئی بار قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ رواں برس ضلع بڈگام میں ایسے متعدد واقعات پیش آئے جو کہ باعث تشویش ہے۔
مزید پڑھیں:Batamaloo Stabbing Case بٹہ مالو قتل معاملہ میں چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی مرکزی ملزم گرفتار، پولیس