بڈگام:منشیات کی لت اور معاشرے پر اس کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بڈگام نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے تعاون سے بڈگام میں آج ایک میگا ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی زہرہ پارک سے روانہ ہوکر پرانے بس اسٹینڈ بڈگام پر اختتام پذیر ہوئی۔Anti Drug Rally In Budgam
بیداری ریلی میں ڈپٹی کمشنر بڈگام محکمہ پولیس اور اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔ضلع کے سینیئر صحافیوں نے اس حوالے سے بتایا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سماجی برائیوں کے بارے میں بیداری پھیلائے تاکہ سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔
وہیں طلبہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے بارے میں آگاہی پھیلانا انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لیے والدین اپنے گھروں سے ہی بچوں کو کونسلنگ کریں۔