اردو

urdu

ETV Bharat / state

Women Empowerment Programme in Budgam: بڈگام میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق پروگرام - خواتین کو بااختیار بنانے کے ذرائع

ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر افروزہ بھٹ نے ضلع میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ضلع مرکز پر "مشن شکتی" کے مجموعی کام کاج کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور ڈبلیو ایچ ایل 181 اور "سخی ون اسٹاپ سینٹر" بڈگام کی طرف سے فراہم کردہ خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ Women Empowerment Programme held in Budgam

Women Empowerment Programme held in Budgam
Women Empowerment Programme held in Budgam

By

Published : Oct 19, 2022, 12:21 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی ایچ ای ڈبلیو-ایم ایس نے جے جے بی ہال بڈگام میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) بڈگام کے تعاون سے قومی کمیشن برائے خواتین کے زیر اہتمام "خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف" کے عنوان سے یک روزہ قانونی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Women Empowerment Programme held in Budgam

Women Empowerment Programme held in Budgam

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر افروزہ بھٹ نے ضلع میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ضلع مرکز پر- "مشن شکتی" کے مجموعی کام کاج کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور ڈبلیو ایچ ایل 181 اور "سخی ون اسٹاپ سینٹر" بڈگام کی طرف سے فراہم کردہ خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔DHEW-MS کی طرف سے گزشتہ سال حاصل کی گئی کامیابیاں، اور اس کی طرف سے مصیبت کی گھڑی میں گھریلو خواتین، جو گھریلو تشدد کا شکار ہے Domestic Violence in Kashmir یا گھر کے ساتھ ساتھ کام کی جگہ پر ہراساں کی جاتی ہیں ان کی مدد کو کیسے یقینی بنایا جاتا ہے۔ مزید، انھوں نے ضلع بڈگام میں خواتین کے لیے واحد شیلٹر ہوم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ صنفی ماہر مسروفہ مجید نے خواتین کو بااختیار بنانے کے ذرائع اور طریقوں پر بات کی جن پر حکومتوں کی جانب سے بار بار اپنائے جاتے ہیں۔ صنفی اسپیشلسٹ آصفہ منظور نے شرکا کو مختلف وومن سینٹرک اسکیم، اسکل ڈویلپمنٹ کورسز اور قانونی خدمات کے پہلوؤں سے آگاہ کیا اور گھریلو تشدد ایکٹ 2005 پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، DHEW-MS کی جانب سے ریسورس پرسن کے طور پر مقرر کردہ نیلوفر "سوشل ورکر" نے شرکاء کو گھریلو تشدد، ہراساں کرنے، خواتین سے چھیڑ چھاڑ، سائبر بدمعاشی وغیرہ کے مختلف قانونی نقات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایل سی پی او ایڈووکیٹ مہوش تبسم "ریسورس پرسن" نے خواتین کے قانونی حقوق Women Legal Rights اور اس کی روک تھام، خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے پر روشنی ڈالی اور اس کے لئے کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے شرکا میں ان کی عزت اور وقار کی حفاظت کے لیے آئین ہند کی طرف سے خواتین کو دیے گئے مختلف حقوق کے بارے میں بھی شرکاء میں بیداری پیدا کی۔ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے، PLV نثار احمد نے پیرا لیگل رضاکاروں کے کردار، لیگل ایڈ کلینکس، J&K اور ملک کے دیگر حصوں کے UTs کے DLSAs میں خواتین کے لیے دستیاب خدمات پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں ضلعی مشن کوآرڈینیٹرHEW-MS ، LCPO ایڈووکیٹ مہوش تبسم، صنفی ماہر مسروفہ مجید اور آصفہ منظور سماجی کارکن خصوصی سیل برائے خواتین چاڈورہ، نیلوفر نذیر اور آسیہ جان نے شرکت کی۔ بڈگام کے مختلف بلاکس کی خواتین نمائندے، CWC کے اراکین، اور DCPU اسٹاف نے بھی اس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Pulitzer Award Winner Sana Irshad: پلٹزر ایوارڈ لینے بیرون ملک جارہی ثنا ارشاد مٹو کو دہلی ایئرپورٹ پر روکا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details