اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیکیورٹی فورسز کی مشق کے دوران مقامی خاتون زخمی - خاتون کی ٹانگ میں لگی

سیکیورٹی فورسز اپنی روزانہ کی مشق کر رہے تھے اس دوران ایک فائر نزدیکی کے ایک گاؤں میں خاتون کی ٹانگ میں لگی۔

سیکیورٹی فورسز کی مشک کے دوران مقامی خاتون زخمی
سیکیورٹی فورسز کی مشک کے دوران مقامی خاتون زخمی

By

Published : Dec 11, 2020, 2:41 PM IST


وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج شیخ العالم انٹرنیشنل آیئرپورٹ پر سیکیورٹی فورسز اپنی روزانہ کی مشق کر رہے تھے اسی دوران ایک فائر نزدیکی کے ایک گاؤں میں خاتون کی ٹانگ میں لگی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔ اس کو فوراً نزدیکی ضلع اسپتال بڈگام لے جایا گیا جہاں پر اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔



اچھگام کے ایک باشندے نے فون پر بتایا کہ ''ہمارے گاؤں کی ایک خاتون فاطمہ زوجہ غلام رسول ساکنہ وِلینہ کو اس وقت دائیں ران میں گولی لگی جب ان کے نزدیک پڑھنے والے آیئرپورٹ میں سیکیورٹی فورسز روزانہ کی مشق کر رہے تھے اور اس دوران اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی اور خاتون کو لگ گئی۔




اس کے بعد اچھگام کے لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور سیکورٹی فورسز کو ایئرپورٹ علاقے میں مشق ہمیشہ کے لیے بند کرنے کی مانگ کی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اس سے پہلے بھی لگاتار وہاں سے گولیاں آتی ہیں جو مقامی لوگوں کے چھتوں، بجلی کے کھمبوں وغیرہ میں پیوست ہوجاتی ہے اس طرح سے ہمیں دونوں جان ؤ مال کا خطرہ رہتا ہے۔''

لوگوں نے مین سڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے روک دیا اور وہ ضلع انتظامیہ اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ اس سیکورٹی فورسز کی مشکوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details