بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر کے روز سلفی لینے کے دوران خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بڈگام ریلوے اسٹیشن پر ایک 17 سالہ خاتون سلفی لے رہی تھی کہ اسی اثنا میں ٹرین نے اس کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقعے ہی موت واقع ہوگئی۔ متوفی خاتون کی شناخت کے بارے میں پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
واضح رہے کہ 2022 کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے 5 برسوں میں کشمیر میں ٹرین حادثات میں 34 افراد نے اپنی جانیں گواہ دیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں وادی میں ٹرین پٹریوں پر 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2018 میں یہ تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی تھی۔ سنہ 2021 میں چھ افراد نے ٹرین پٹریوں پر جان گنوا دی تھیں۔ 2020 میں کووڈ کے پیش نظر کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔