بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالہ ٹینگ چوک میں منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں فوت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کو شالہ ٹینگ چوک میں ایک بس نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لیے اسکمز اسپتال، بمنہ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئی۔ Woman From Budgam Dies in Srinagar Road Accident
Srinagar Road Accident: سرینگر سڑک حادثہ میں بڈگام کی خاتون ہلاک - ٹریفک حادثہ بڈگام سے تعلق رکھنے والی خاتون فوت
منگل کے سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں ایک ٹریفک حادثہ میں ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ Woman Dies in Road Accident
سرینگر سڑک حادثہ میں بڈگام کی خاتون ہلاک
فوت ہوئی خاتون کی شناخت کلثومہ زوجہ غلام مصطفی بٹ ساکن بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ Road Accident in Shalteng Srinagar
مزید پڑھیں:بڈگام: گڑھے میں گرنے سے تین کمسن بچوں کی موت