اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lightning Strike in Budgam بڈگام میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو ازجان - بڈگام کے خانصاحب علاقے میں آسمانی بجلی

بڈگام کے خانصاحب علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 57سالہ محمد سلطان چوپان اور تاجہ بیگم زوجہ عبدالصمد چوپان ساکنان گرویٹھ کلان کے بطور ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 6, 2023, 5:09 PM IST

Updated : May 6, 2023, 6:59 PM IST

بڈگام میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو ازجان

سری نگر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد برسر موقع ہی از جان ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو خانصاحب بڈگام میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ خانصاحب کے پہاڑی علاقے مجہ پتھری میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے خاتون سمیت دو افراد اس کی زد میں آئے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوئی۔ متوفین کی شناخت 57سالہ محمد سلطان چوپان اور تاجہ بیگم زوجہ عبدالصمد چوپان ساکنان گرویٹھ کلان کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طورپر جائے وقوع کی اور روانہ کی گئی ہے۔ وہیں اس حادثے کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔

اس سے قبل جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کےسب ڈویزن کوٹرنکا علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہو گیا تھا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ کو ٹرنکا سب ڈویژن کے پاٹلی جنگلاتی علاقے میں آسمانی بجلی گری، جس میں دو افراد شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئے۔ جنہیں مقامی لوگوں کی مددسے کوٹرنکا کےسرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا تو وہیں دوسرےکی حالت نازک کے باعث گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں منتقل کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں اپنے مال مویشیوں کو جنگل میں چرا رہے تھے کہ اچانک ان پر آسمانی بجلی آ گری۔ جس کے سبب ان کی موت ہوگئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Lightning Strike Kills Woman in Ganderbal: آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک

Last Updated : May 6, 2023, 6:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details