بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کرالپورہ علاقہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک زندہ تیندوے کو پکڑ لیا ہے۔ مذکورہ تیندوا دو ماہ سے راولپورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گھوم رہا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز علاقہ میں تیندوے کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد محکمہ کے اہلکاروں نے تیندوے کو پکرنے کے لیے ٹیم بھیجے تھی۔ ٹیم نے تیندوے کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی اور تیندوے کو پکڑنے کے لیے مخصوص جگہوں پر پنجھرا بچھا دیا۔
Leopard Captured In Budgam محکمہ وائلڈ لائف نے بڈگام میں تیندوے کو پکڑ لیا - جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں رخ
بڈگام کے کرالپورہ علاقہ میں محکمہ وائلڈ لائف اور ویٹ لینڈز ہوکرسر کی ٹیم نے ایک پنجرہ میں ایک تیندوے کو پکڑ لیا ہے ۔ واضھ رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے علاقہ میں تیندوے رات کے اوقات میں گھوم رہا تھا۔
اس حوالے سے وارڈن ویٹ لینڈز افشاں دیوان نے بتایا کہ کرالپورہ کے علاقے میں تیندوے کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے کل ایک جال بچھا دیا اور جنگلی جانور کو پکڑنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ "راولپورہ، حیدر پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے تیندوے کی نقل و حرکت موجود پائی گئی تھی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ جس جانور کو پکڑا گیا ہے وہ وہی ہے جو ان علاقوں میں گھوم پھر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جال پہلے مرکزی وائلڈ لائف ڈویژن نے بچھائے تھا، لیکن ان کے بڈگام وائلڈ لائف ڈویژن اور ہوکرسر کی ٹیم نے ایک نیا جال بچھایا جس کے بعد انہوں نے تیندوے کو کامیابی سے پکڑ لیا۔واضح ہے کہ بڈگام میں مسلسل تیندوے یا چیتے کی موجودگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں کئی بار انسانوں اور پالتو جانوروں کے جانیں زائہ ہو جاتی ہے۔ رواں سال اس سے پہلے ہی ضلع کے آریزال اور چاڈورہ علاقے سے تیندوے پکڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Leopard Rescue Operation in Srinagar سرینگر کے وان بل علاقے میں محکمے وائلڈ لائف کا ریسکیو آپریشن