وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ضلع کی تمام چھ میونسپلٹیوں- بڈگام، بیرواہ، چاڈورہ، چرارِ شریف، خانصاحب اور ماگام میں ایک ہفتہ طویل "مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ-2" پروگرام کے طور پر "شہری جان ابھیان" کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر تمام شعبوں کے متعلقہ افسران نے "جن ابھیان" اور مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ-2 پروگرام کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔یہ سارے پروگرام جن میں "میرا شہر میرا فخر" شہری جن ابھیان، عوامی شکایات کے ازالے (جن سنوائی)، عوامی خدمت کی فراہمی (ادھیکار ابھیان) اور معاشرے کے تمام طبقات کی پریشانی سے پاک ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے وضع کئے گئے ہیں۔ Week-long Shehri Jan abhiyan commences at B’gam
Shehri Jan Abhiyan بڈگام میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی شہری جن ابھیان کا آغاز
شہری جن ابھیان کا بنیادی مقصد زمینی سطح پر زیادہ سے زیادہ ممکنہ کاموں کو لے کر، منصوبہ کے تحت پہلے سے منظور شدہ کاموں کا آغاز اور ضلع اور یو ٹی پلان کے کاموں کی تکمیل اور دیگر کاموں پر عمل درآمد کے ذریعے ترقیاتی سرگرمیوں انجام دینا ہے۔ Week-long Shehri Jan abhiyan commences at B’gam
عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر اور کامیاب حکمرانی کا احساس دلانے کے لیے، شہری جن ابھیان کے تحت ضلعی انتظامیہ ہر خدمت، وہ انفرادی ہو یا اجتماعی ہو تمام استفادہ کنندہ کو سہل اور آسان طریقہ کار سے بہم پہنچائی جائے گی۔ شہری جن ابھیان کا بنیادی مقصد زمینی سطح پر زیادہ سے زیادہ ممکنہ کاموں کو لے کر، منصوبہ کے تحت پہلے سے منظور شدہ کاموں کا آغاز اور ضلع اور یو ٹی پلان کے کاموں کی تکمیل اور دیگر کاموں پر عمل درآمد کے ذریعے ترقیاتی سرگرمیوں انجام دینا ہے
مہم کے دوران ایم سیز میں حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگائے گئے جس میں علاقے کے لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے مختلف فوائد کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اس کے علاوہ ایسے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جن سے لوگ آن لائن ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، سیلف ایمپلائمنٹ لون، صحت گولڈن کارڈز حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں پنشن کی ادائیگی، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ، زمینی ریکارڈ کی تصدیق کے علاوہ ڈیجیٹل کیمپ ہر میونسپلٹی اور جے اینڈ کے بینکوں کے کاؤنٹرز پر بھی لگائے جائیں گے۔ اس پروگرام میں حکومت نے کل 35 محکمے شامل کئے ہیں، جو عوام کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
شہری "جن ابھیان مہم" نوجوانوں، ہنر، خود روزگار، گڈ گورننس کے ساتھ ساتھ "نشا مکت اور روزگار ایکٹ جموں و کشمیر" پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ضلع میں شہری جن ابھیان کے دوران ہر محکمے کو مختلف فلاح و بہبود پر مبنی ٹھوس ڈیلیوریبل دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بڈگام کی چھ میونسپلٹیوں میں اس پروگرام کے تحت بڈگام کے مختلف میونسپل علاقوں میں یہ ڈیلیوریبلز، مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں اور شجرکاری مہم کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Back to Village Programme Phase-4 کشتواڑ میں 'بیک ٹو ویلیج 4' پروگرام کا آغاز