مرکزی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فیس ماسک لگانا اب لازمی قرار دیا گیا اور جو کوئی بھی بغیرِ فیس ماسک عوامی مقامات پر دیکھا جائے گا اس سے ایک ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے ایک ٹویٹ میں کیا۔
بڈگام میں ماسک لگانا لازمی - ڈی سی بڑگام
بڈگام میں اب تک کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز بیروہ علاقے کے رٹھسن گاؤں سے سامنے آئے ہیں۔
بڈگام میں ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا
اس ٹویٹ میں ڈی سی بڈگام نے لوگوں سے فیس ماسک پہنے کی تلقین کی اور سماجی دوری برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فیس ماسک لگائے بغیر باہر نہ نکلیں۔
واضح رہے ضلع میں اب تک 21 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 10 افراد کو صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ بڈگام میں اب تک سب سے زیادہ مثبت کیسز بیروہ علاقے کے رٹھسن گاؤں سے سامنے آئے ہے۔ یہاں اب تک 11 نمونوں کے نتائج مصبت آئے جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے.