اردو

urdu

By

Published : Jan 20, 2022, 7:50 PM IST

ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti Dept in Budgam: ’سو فیصد آبادی کو پانی فراہم کرنے کے دعوے کھوکھلے‘

’’نوبگ، چاڈورہ میں برسوں سے لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے شکایات ہیںWater Scarcity in Nowbugh, Chadoora، جن کا ازالہ کرنے کے لیے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کے دروازے کھٹکھٹائے تاہم پانی فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘

Protest Against Jal Shakti Department: ’سو فیصد آبادی کو پانی فراہم کیے جانے کے دعوے کھوکھلے‘
Protest Against Jal Shakti Department: ’سو فیصد آبادی کو پانی فراہم کیے جانے کے دعوے کھوکھلے‘

بڈگام ضلع میں نووبگ، چاڈورہ کے باشندوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج Protest Against Jal Shakti Department کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے ’’زبردستی سو فیصد آبادی کو پانی فراہم کرنے‘‘ کے دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے محکمہ جل شکتی سمیت انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

’سو فیصد آبادی کو پانی فراہم کیے جانے کے دعوے کھوکھلے‘

احتجاج کر رہے نووبگ، چاڈورہ کے باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سرپنچ کو علاقے میں بورڈ چسپاں کرنے کو کہا گیا جن پر ’’علاقے میں صد فیصد آبادی کو پانی فراہم‘‘ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

انہوں نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’صد فیصد آبادی کو پانی فراہم کرنے دعویٰ ساسر غلط اور جھوٹا ہے، جب کہ زمینی سطح پر صورتحال اس کے برعکس ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ علاقے میں برسوں سے لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہم کے حوالے سے شکایات ہیں، جن کا ازالہ کرنے کے لیے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کے دروازے کھٹکھٹائے تاہم، ان کے مطابق، لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

مزید پڑھیں:محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

ایس ڈی ایم چاڈورہ نے اس حولے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’علاقے کے اسکولوں، دفاتر اور طبی مراکز میں پانی فراہم کیا گیا ہے اور اسی حوالے سے بورڈ بھی نصب کیے گئے۔‘‘

انہوں نے کہا علاقے کے سبھی اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور ہیلتھ سنٹرز میں پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔ وہیں انہوں نے نوبگ چاڈورہ علاقے میں بھی جل جیون مشن کے تحت پوری آبادی کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details