بڈگام:تقریباً آٹھ لاکھ آبادی والا ضلع بڈگام 1370 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ وادی کشمیر کے متعدد خوبصورت و صحت افزا مقام جیسے یوسمرگ، دودھ پتھری کا میدان و دیگر اسی ضلع میں واقع ہیں۔ ضلع بڈگام میں اراضی ایکٹ کی خلاف ورزی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ضلع کے کئی مقامات پر اراضی ایکٹ کی خلاف ورزی اب معمول بن چکا ہے۔ Violation of Land Revenue Act in Budgam
کچھ لوگ اپنے باغات کو اپنی مرضی سے تبدیل کر رہے ہیں جب کہ کئی لوگ زرعی اراضی پر راتوں رات رہائشی کالونیاں اور دیگر تجارتی عمارتیں کھڑی کردیتے ہیں۔ اس سے عوامی حلقوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔Converting Agricultural Land in Budgam