ہر کسی کی زندگی میں ایسے لمحے ضرور آتے ہیں جب سوچا کچھ ہوتا ہے اور ہوتا کچھ اور ہی ہے، اور جب یہ لمحے کیمرے پر ریکارڈ ہو جاتے ہیں تو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ ہنسی کا موضوع بھی بن جاتا ہے۔ آپ نے انٹرنیٹ پر کئی ویڈیو دیکھے ہوں گے جہاں رپورٹر اپنا کام کرتے کرتے ہنسی کا موضوع بن گئے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سرینگر کے ایک صحافی ارشد میر Journalist Arshad Mir کی زندگی میں بھی پیش آیا۔ گزشتہ روز جب بڈگام کے خمینی چوک علاقے میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ایک نالے کا باندھ ٹوٹ گیا، اس وجہ سے علاقے میں سیلابی صورتِحال پیدا ہوئی تو کئی صحافیوں نے اپنا پشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے لیے علاقے میں پہنچ گئے، ان میں سے ایک ارشد میر بھی تھے۔
Kashmiri Journalist Blooper: بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والا صحافی گرگیا، ویڈیو وائرل - Journalist Arshad Mir video goes viral
جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیلاب زدہ علاقے میں بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والے صحافی کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے جس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی بچے کو گود میں لیکر پانی سے بھرے راستے سے گزر رہا ہوتا ہے کہ اچانک گرجاتا ہے۔ Kashmiri Journalist Blooper
اپنی پشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے بعد صحافی نے رضاکارانہ طور پر سیلاب زدہ علاقے میں بچاؤ کاروائی میں مصروف ہوگیا اور ایک مقام سے دوسرے مقام پر بچوں کو منتقل کرنے لگا اسی دوران وہ ایک بچے کو گود میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے تھے کہ اچانک صحافی کا پیر پھسل جاتا ہے اور وہ گر جاتا ہے، جس کے بعد وہ بچہ ہی صحافی کو اٹھانے میں مدد کرتا ہے۔ جیسے ہی یہ ویڈیو کلپ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وائرل ہوتی ہے تو صارفین نے بھی اس پر کافی زیادہ لطف اندوز ہوئے اور اپنے رد عمل کا اظہار بھی کیا۔ ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ "یہی ہوتا ہے جب نیت صاف نہیں ہوتی" ایک دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ "پبلیسٹی کے لیے لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں" ۔
یہ بھی دیکھیں: ویڈیو: کشمیر کی ننھی رپورٹر کی گراؤنڈ رپورٹنگ