وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں مویشیوں میں منہ کھر (فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈزیز) تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے سبب کئی جانوروں کی موت واقع ہوچکی ہے۔
منہ کھر کی بیماری کو قابو میں رکھنے کے لیے مویشیوں کو بہار کی آمد کے ساتھ ہی مارچ اور اپریل میں ویکسین لگائی جاتی تھی تاہم مویشی پروروں کے مطابق سنہ 2020 اور 2021 میں محکمۂ پشو پالن کی جانب سے ویکسین نہیں دی گئی جس کے سبب منہ کھر کی بیماری مویشیوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ضلع بڈگام کے بالائی علاقوں میں آباد گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ منہ کھر کی بڑھتی بیماری کے سبب ان کے جانور کافی کمزور ہوچکے ہیں جب کہ کئی جانور ہلاک ہونے کے سبب مویشی پروروں کا کافی نقصان ہوچکا ہے۔