وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چراری پورہ، پکھر پورہ علاقے میں موٹر سائیکل اور ٹاٹا موبائیل کے درمیان ٹکر کے باعث دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او چرار شریف یاسر رشید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ چراری پورہ پکھر پورہ میں پیر کی صبح ٹاٹا موبائیل زیر رجسٹریشن نمبر JK03A-2205 اور موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK13E-4921کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان زخمی ہوئے۔