بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے کے قیصرمولہ میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سرائے چاڈورہ روڈ پر قیصرمولہ کے قریب دو افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ ایک نجی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جس دوران ان کی گاڑی سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں وہ دونوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک مقامی ذرائع نے فون پر اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ان زخمی شدہ دونوں اشخاص کی شناخت بشیر احمد خان اور شکیل احمد پڈرو کے طور پر بتائی ہے اور ان دونوں کا تعلق پلوامہ سے ہیں جبکہ گاڑی کی رجسٹریشن نمبر JK13E-4278 ہے۔
Road Accident In Budgam بڈگام میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی - بڈگام میں سڑک حادثہ
بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:Dead Body Of Air Force Personal Reached Home Town ائر فورس اہلکار کی لاش کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں افراد کو زخمی حالت میں فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا جہاں سے بشیر احمد کو مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے جائے موقع پے پہنچ کر اس حادثے کے متعلق تمام معلومات حاصل کئی ہیں اور اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔