اردو

urdu

ETV Bharat / state

اخروٹ کا درخت کاٹنے کی پاداش میں دو افراد گرفتار - budgam news

جموں و کشمیر پریزرویشن آف سپیسی فائڈ ٹری ایکٹ 1969 کے تحت اخروٹ کے ایک درخت کو نہ کاٹا جاسکتا ہے اور نہ ہی اسے چھلنی کیا جاسکتا ہے۔

اخروٹ کا درخت کاٹنے کی پاداش میں دو گرفتار
اخروٹ کا درخت کاٹنے کی پاداش میں دو گرفتار

By

Published : Jan 31, 2021, 10:55 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بیروہ علاقے کے رٹھسن گاؤں میں پولیس نے دو افراد کو اخروٹ کے درخت کاٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
رٹھسن گاؤں میں آج دن میں دو افراد عبدلمجید میر ولد غلام محی الدین میر اور قیسر احمد خان ولد محمد سلطان خان کو پولیس نے رنگے ہاتھوں اخروٹ کے درخت کاٹتے ہوئے پکڑ لیا۔
پولیس نے کٹی ہوئی اخروٹ کی لکڑی ضبط کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے جموں و کشمیر پریزرویشن آف سپیسی فائڈ ٹری ایکٹ 1969 کے تحت اخروٹ کے ایک درخت کو نہ کاٹا جاسکتا ہے اور نہ ہی اسے چھلنی کیا جاسکتا ہے، چاہے وہ نجی اراضی پر کھڑا کیوں نہ ہو۔ اس کو کاٹنے کے لئے محکمہ مال سے اجازت طلب کرنا لازمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details