اردو

urdu

By

Published : Jul 24, 2020, 5:33 PM IST

ETV Bharat / state

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار

پولیس کے مطابق یہ دونوں منشیات فروش علاقے میں غیرقانونی طریقے سے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ ان کی وجہ سے علاقے میں نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا تھا۔

Two notorious drug Peddlers arrested by budgam police
Two notorious drug Peddlers arrested by budgam police

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
ماگام پولیس سٹیشن سے تعلق رکھنے والی ایک پولیس پارٹی نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے مازہامہ سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ان کی تحویل سے نشیلی ادویات کے 3200 کیپسولز (Spasorid Proxivon) برآمد کئے۔ یہ دونوں افراد ایک بلینو کار جس کا رجسٹریشن نمبر JK01AH - 2593 ہے میں سفر کر رہے تھے، جس کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں منشیات فروش علاقے میں غیرقانونی طریقے سے منشیات سمگلنگ کا کاروبار کرتے تھے۔ اس کے علاوہ یہ نوجوانوں کو وہ سارے منشیات فروخت کرتے تھے جن پر گورنمنٹ کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ ان کی وجہ سے علاقے میں نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا تھا۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت مداثر احمد میر ولد غلام رسول میر ساکنہ کارہامہ (کنزر) اور مظفر احمد ڈار ولد عبدالرحمان ڈار ساکنہ کانہامہ (ماگام) کے بطور ہوئی ہے۔

اس ضمن میں پولیس سٹیشن ماگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 115/2020 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details