بڈگام پولیس نے عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے اس حوالے سے اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔ پولیس پریس ریلیز کے مطابق بڈگام پولیس نے ریلوے برج موہن پورہ بڈگام میں ان دونوں عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کر لیا یے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے معاونین سے پولیس نے گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ دونوں ملیٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے اور یہ ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کو پناہ، رسد اور دیگر سامان کی امداد کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے معاونین سے ممنوعہ مواد، اے کے47 کے تیس راؤنڈز، چینی پستول کے سات راؤنڈس برآمد کیے ہیں۔