بڈگام:پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 50 آر آر، 181 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کے روز بڈگام میں عسکریت پسندوں کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے دو اے کے میگزین، 45 گولیوں کے راؤنڈ اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت شہنواز احمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن کرالہ پورہ اور سمیر احمد نجار ولد غلام احمد ساکن گنڈ چیک پورہ کنی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
Militant Associate Arrested in Budgam بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو معاون گرفتار
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اور فوج نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کے معاونین کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت شہنواز احمد بٹ اور سمیر احمد نجار کے طور پر ہپوئی ہے۔ Militant Associate Arrested in Budgam
بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو معاون گرفتار
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسندوں کو رسد اور مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آر نمبر 150/2022 کے تحت تفتیش شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں: