بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کو معاشرے سے ختم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا۔ پولیس چوکی ناربل کی ایک ٹیم معمول کی گشت پر تھی جس دوران انہوں نے کاؤسہ خالصہ میں دو افراد کو مشکوک حالت میں دیکھا اور انہیں روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ Drug Peddler Arrested in Budgam
ان افراد کی تلاشی کرنے پر پولیس نے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ 05 گرام ہیروئین اور 240 سپاسمو پراکزیون پلس کیپسول برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت آصف نظیر راتھر ولد نظیر احمد راتھر ساکن آرچندراہامہ اور جہانگیر احمد مرازی ولد محمد سلطان مرازی ساکن لاوے پوری سرینگر کے طور پر بتائی ہے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ماگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 85/2022 درج کی گئی اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار
بڈگام پولیس نے معمول کی گشت کے دوران ناربل کاؤسہ علاقہ سے دو منشیات فروشوں کا گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کیا۔ Drug Peddler Arrested in Budgam
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار