مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کشمیر کے ضلع بڈ گام کو منشیات کے لت سے پاک بنانے اور نوجوانوں کو اس قبیح عمل سے دور رکھنے کو کوششوں میں مصروف پولیس اہلکاروں نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے، اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء اور رقم بھی بر آمد کی گئی ہے- Police Arrests 02 Drug Peddlers in Budgam
بڈگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس چوکی ہمہامہ کے قریب پولیس ایک آٹو رکشا کو رکوایا ،اس آٹو میں 22 افراد سوار تھے، پولیس نے جب ان لوگوں کی تلاشی لی تو ان کے قبضہ سے ممنوعہ منشیات کوڈین پھاسپھیٹ کی 90 بوتلیں اور 12000 ربپیے بر آمد کئے گئے۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت رئیس احمد والد معراج الدین شیخ اور اشفاق احمد صوفی ولد فیاض احمد صوفی کے طور پر کی گئی ہے۔اس ضمن میں پولیس پوسٹ ہمہامہ میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔