بڈگام:جموں وکشمیر کے بڈگام میں سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔ گزشتہ روز دیر رات ناکے کی چیکنگ کے دوران تھانہ چڈورہ کی پولیس پارٹی نے ایک گاڑی سنٹرو جس کا رجسٹریشن نمبر JK04A-8236 تھا، کو روکا جس میں دو افراد موجود تھے۔ مذکورہ گاڑی کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 176.200 KG وزنی 05 نائلون پوست کے بھوسے کے تھیلے برآمد ہوئے۔ منشیات فروشوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ جن کی شناخت بعد ازاں 1) شوکت احمد یتو ساکن شولا ولد عبدالعزیز یاتو ساکن حیات پورہ چاڈورہ اور 02) فاروق احمد شیخ المعروف جانا ولد عبدالمجید شیخ ساکن تنگنار چڈورہ کے طور پر ہوئی۔ Two drug dealers arrested in Budgam banned substances recovered
یہ بھی پڑھیں: