بڈگام:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے دھرمونہ سوئیہ بوگ گاؤں میں اتوار کی شام دو ترکھان رہائشی مکان کی چھت سے گر کر برسر موقع ہی لقمہ اجل بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق بڈگام کے دھرمونہ سوئیہ بوگ گاوں میں اتوار کی شام کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان کی چھت کی مرمت کے دوران دو ترکھان پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نیچے گر آئے، جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکے۔متوفین کی شناخت جاوید احمد اور عبدالمجید کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی جاوید احمد اور عبدالمجید کی لاشیں ان کے آبائی علاقے پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:
بڈگام میں دو ترکھان چھت سے گرکر لقمہ اجل - ترکھان چھت سے گرکر لقمہ اجل
Two Carpenters Died in Budgam ڈگام کے دھرمونہ سوئیہ بوگ علاقہ میں اتوار کی شام رہائشی مکان کی چھت کی مرمت کے دوران دو ترکھان پیر پھسلنے کے نتیجے میں گر کر ہلاک ہوگئے۔
بڈگام میں دو ترکھان چھت سے گرکر لقمہ اجل
Published : Dec 17, 2023, 10:31 PM IST
پلوامہ میں چھت سے گر کر دو غیر مقامی مزدور ہلاک
بتادیں کہ اس سے قبل بھی کشمیر میںرہائشی مکانوں کی چھت بنانے یا مرمت کرنے کے دوران کئی ترکان پیر پھسلنے کے سبب ہلاک ہوگئے ہے۔ ماہرین کے مطابق سیفٹی گارڈ نہ ہونے کے سبب ترکان کی جانیں ان حادثات میں رونما ہوتے ہے۔