مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اہلکار منشیات کی لت کے خاتمہ کے لئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں،اسی سلسلے میں پولیس منشیات فروشی کے الزام میں آج دو افراد کو گرفتار کیا ،اور ان کے قبضہ سےممنوعہ اشیا بر آمد کیا۔2 drug peddlers arrested with heroin in Budgam
ضلع کے واگر خانصاحب کے مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ خانصاحب کی پولیس پارٹی نے ایک ماروتی جس کا رجسٹریشن نمبر JK04B-0592 تھا،اس گاڑی کو روکا گیا،تلاشی کے دوران گاڑی کے اندر سے 100 گرام چرس جیسا مادہ بر آمد کیا گیا، اس کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار شدہ افراد کی شناخت ریاض احمد ڈار ولد ولی محمد ڈار، ساکن کھاری باغ گوپال سیف چاڈورہ اور محمد الطاف راتھر ولد محمد اکبر راتھر ساکن ژھل پانزن چاڈورہ کے طور پر ہوئ ہے۔
اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 205/2022 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ خانصاحب میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال اب تک بڈگام پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کے معاملات میں 66 ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں اور 117 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 15 افراد کے خلاف PSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور وہی اب تک اس سلسلے میں 15 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں ہیں۔
بڈگام پولیس نے عوام سے ایک بار پھر درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے تمام افراد کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لت سے پاک رکھنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Drug Smuggling Module Busted کپواڑہ میں منشیات فروش ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ پولیس اہلکار سمیت سترہ افراد گرفتار