وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں حفاظتی اہلکاروں نے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Two Militants Arrested in Budgamحفاظتی اہلکاروں نے ان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ بڈگام پولیس اور فوج کے 62 آر آر نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے سنیر گنڈ علاقے میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے 2 سرگرم عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
Two Militants Arrested in Budgam: ہتھیار سمیت دو عسکریت پسند گرفتار
ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں کو ضلع بڈگام سے اسلحہ سمیت گرفتار Two Militants Arrested in Budgam کرلیا گیا ہے۔
ہتھیار سمیت دو عسکریت پسند گرفتار
پولیس نے گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت وسیم احمد گنائی ولد شہزاد احمد گنائی ساکنہ رام نگری شوپیاں اور اقبال اشرف شیخ ولد محمد اشرف شیخ ساکنہ سیڈو شوپیان کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ان کے قبضے سے لشکر طیبہ تنظیم کے دستاویزات کے علاوہ ایک چینی پستول،02 پستول میگزین، 12 پستول کے راونڈس اور AK-47 کے 32 راؤنڈ بھی برآمد کیے ہیں۔
- مزید پڑھیں:ویری ناگ میں عسکریت پسند گرفتار
جموں و کشمیر پولیس نے بڈگام پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر 87/2022 درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
Last Updated : Mar 28, 2022, 3:53 PM IST