سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک سرکاری ملازم اور اس کے دو رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک زنگ آلود پستول برآمد کیا ہے۔ تاہم پولیس نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 53 راشٹریہ رائفلز اور اسپیشل آپریشن گروپ نے 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب میں تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان کی شناخت خانصاحب کے سابق عسکریت پسند بشیر احمد شاہ اور چھتہ بل سرینگر کے فیصل فاروق اور انعام الحق کے طور پر ہوئی ہے۔