بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل کو پکھر پورہ علاقہ میں ایک 25 سالہ شخص اُس وقت موت کی آغوش میں چلا گیا جب ایک درخت اس پر آگرا۔ فوت ہونے والے شخص کی شناخت 25سالہ توصیف احمد میر ولد محمد ایوب میر ساکنہ پکھر پورہ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ نالہ وسن مرگ، راج پورہ میں پیش آیا۔ Tree Falls upon 25 year old man in Budgam
واقعے کے بعد فوت ہونے والے شخص کی جسد خاکی کو قانونی و طبی لوازمات کے لئے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر مقامی اسپتال پہنچایا جہاں لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو ااخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ادھر، توصیت کی اچانک اور حادثاتی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔