اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti-Drug Programme in Budgam منشیات کی لت سے معاشرہ کو پاک بنانے کیلئے تربیتی پروگرام - منشیات کی لت سے معاشرہ کو پاک بنانے کا عہد

ایس ایس پی بڈگام نے شرکا کو منشیات کے بڑھتے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ معاشرے کا بنیادی ستون ہونے کے ناطے منشیات کے منفی ماحول کے خاتمہ کے لیے غیر معمولی رول ادا کرسکتے ہیں۔ Police organises anti-drug awareness programme in Budgam

تربیتی پروگرام منعقد
تربیتی پروگرام منعقد

By

Published : Nov 21, 2022, 7:00 AM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس کی جانب سے سرکاری اسکول کے اساتذہ کے لئے یک روزہ ورکشاپ کم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ضلع پولیس دفتر بڈگام میں کیا گیا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد معاشرہ کو منشیات کی لت سے پاک بنابا ہے۔ Police organises anti-drug awareness programme in Budgam


مذکورہ ورکشاپ اپنی نوعیت کے اعتبار سے دیگر پرواگرامز سے قدرے مختلف تھی، کیونکہ اس تقریب میں چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام کے ذریعہ نامزد کردہ مختلف ہائر سیکنڈری اسکولز کے 25 اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نثار احمد ایسوسیٹ پروفیسر ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر، ڈاکٹر قیصر جان اسسٹنٹ پروفیسر ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر، ڈاکٹر عمیر قیوم میڈیکل آفیسر ہیلتھ سروسز جموں و کشمیر اور جنید غیاث ماہر نفسیات جموں و کشمیر نے اس تربیتی پروگرام کے دوران مختلف سیشنز کی قیادت کی۔ بڈگام نشہ مرکز کی انچارج انشا نے تقریب کی میزبانی کی۔

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے اپنے افتتاحی لیکچر میں شرکاء کو ضلع میں منشیات سے متعلق صورتحال کی ایک جھلک دکھائی، جس میں گزشتہ چند برسوں میں ضلع بگڑتی ہوئی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ ایس ایس پی بڈگام نے شرکا کو منشیات کے بڑھتے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ معاشرے کا بنیادی ستون ہونے کے ناطے منشیات کے منفی ماحول کے خاتمہ کے لیے غیر معمولی رول ادا کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر نثار نے منشیات کے استعمال کے عادی افراد میں پائی جانے والی چند علامات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے والدین کو اس پہلو سے آگاہ کرایا کہ وہ کیسے اپنے بچوں کو اس لت دور رکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر قیصر جان نے نشے کی روک تھام میں تعلیم کے کردار پر توجہ دی۔ انہوں نے نفسیاتی بیماری اور لت کے درمیان فرق کی مزید وضاحت کی۔

ڈاکٹر عمیر قیوم نے شرکا کو یو ڈی ایس کٹ کے استعمال سے متعلق ایک عملی مظاہرہ کر کے دکھایا اور شرکاء کو ان طریقوں سے بھی آگاہ کیا کہ کس طرح نشے کے عادی افراد بسا اوقات ٹیسٹ کے نتائج میں ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عمیر نے شرکا کو اسکول کی سطح پر دی جانے والی فرسٹ ایڈ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

جنید غیاث نے اس پہلو پر روشنی ڈالی کہ اسکول میں نشے کے کیسز کی شناخت کیسے کی جائے اور ایسے طلبا کو سائیکو تھراپیٹک مداخلت دی جائے۔ پروگرام کا اختتام منشیات کے استعمال کے خلاف دستخطی مہم، مقررین اور شرکا میں سرٹیفکٹس اور مومنٹوز کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ ورکشاپ کے تمام شرکا کو ریفریشمنٹ فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں:Drug Addiction Among Youthنوجوانوں میں نشہ کا بڑھتا رحجان

ABOUT THE AUTHOR

...view details