اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں ریل خدمات جزوی طور پر بحال، مسافروں نے راحت کی سانس لی

قریب سات ہفتوں تک معطل رہنے کے بعد وادی کشمیر کی واحد ریل خدمات کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے جزوی طور پر ریل خدمات کو بحال کیا ہے اور آج صرف بڈگام سے بانیہال کی جانب جانے والی کچھ ٹرینوں کو چلایا گیا۔ صبح دو ٹرینیں چلیں اور شام کو دو۔

train services resumed in kashmir
کشمیر میں ریل خدمات جزوی طور پر بحال

By

Published : Jul 2, 2021, 12:16 PM IST

Updated : Jul 2, 2021, 2:03 PM IST

جزوی طور پر ریل خدمات بحال ہونے سے مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ انہوں نے کہا کہ ریل خدمات کے بحال ہونے سے انہیں سفر کرنے میں اب آسانی ہوگی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں زیادہ کرایہ ہونے سے غریب عوام کا ایک تو پیسہ زیادہ خرچ ہوتا ہے اور ساتھ ہی وقت بھی کافی لگ جاتا ہے۔ ریل خدمات کے بحال ہونے سے مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا۔

آج صرف چار ٹرینیں چلیں۔ دو ٹرینیں بڈگام سے بانیہال کی جانب چلی تو دو بانیہال سے بڈگام کی جانب۔ ٹرینوں کے کم چلنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صبح سے ہی دوسری ٹرین کا انتظار کر رہے تھے اور دن بھر وہ ریلوے اسٹیشن پر ہی تھے۔ ساتھ ہی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹرینوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیف ایریا منیجر ثاقب ملک نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ٹرینوں میں اضافہ کیا جائے گا اور مسافروں کو مزید راحت پہنچائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بانہال سے بڈگام ریل خدمات بحال

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے قہر کے ساتھ ہی ریلوے انتظامیہ نے ریل خدمات کو رواں برس مئی ماہ میں معطل کیا تھا۔ پہلے تو کچھ دنوں کے لئے ہی بند کیا تھا لیکن جب کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہوا تو ریل کی معطلی میں بھی توسیع کی گئی لیکن اب جب کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی تو انتظامیہ نے جزوی طور پر اسے بحال کیا۔

Last Updated : Jul 2, 2021, 2:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details