بڈگام: پنڈت کالونی شیخ پورہ Pandit Colony Sheikhpura میں راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ آج شام شیخ پورہ میں راہل بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موم بتی کی روشنی میں احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا۔ راہل کو گزشتہ روز چاڈورہ بڈگام میں ان کے دفتر میں نامعلوم بندوق بردار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، ہلاکت کے بعد پوری وادی میں احتجاج شروع ہو گیا Torch procession in Budgam against the death of Rahul Bhatt۔
Candlelight Protest Over Killing Of Rahul Bhat: راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف بڈگام میں کینڈل مارچ - راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف مشعل جلوس نکالا گیا
گزشتہ دنوں سرکاری ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد وادی سمیت پورے جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ضلع بڈگام کے پنڈت کالونی شیخ پورہ میں ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے، آج مشعل جلوس نکالا گیا جس میں مقامی مسلمانوں نے بھی شرکت کی A torch procession was taken out against the death of Rahul Butt۔
Protest candle light Rahul Bhatt Killing
مزید پڑھیں:
- PAGD on Kashmiri Pandits Relocation: 'کشمیری پنڈتوں کو وادی سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا'
- JK BJP President Meets LG: کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا، رویندر رینہ
مظاہرین نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ شیخ پورہ پنڈت کالونی بڈگام میں مظاہرین مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور بار بار ایل جی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ یہاں آکر مطالبات سنیں۔ حالانکہ، پرنسپل سکریٹری ان سے ملتے ہیں لیکن وہ بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ مظاہرین نے استعفوں پر دستخط بھی کر دیے لیکن انتظامیہ نے قبول نہیں کیا۔