بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی طور جنگلات سے کاٹی گئی لکڑی کو ضبط کرکے اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بیروہ کو ذرائع سے سبز سونے کی اسمگلنگ کے حوالہ سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے بونہامہ کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا۔
بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ پر چیکنگ کے دران انہوں نے ایک گاڑی زیر کی رجسٹریشن نمبر JK04H-2155 کو صبح قریب پانچ بجے روک کر اس کی تلاشی لی۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں جنگل سے کاٹی گئی 36مکعب فٹ دیودار کی لکڑی برآمد کی گئی۔ بڈگام پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار سات افراد کو حراست میں لیکر لکڑی اور گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔