بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں موجود ڈاکٹروں نے وقت پر ایک شخص کے مرض کی تشخیص کرکے فوری علاج کے ذریعے اس کی جان بچائی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایس ڈی ایچ بیروہ میں ایک 45 سالہ شخص نے سینے میں درد اور بے چینی کی شکایت کی۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے مریض کو فوری طور ای سی جی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی۔ Thrombolysis at SDH Beerwah
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ سے مریض میں انفئرئیر وال ایم آئی (Inferior Wall MI) کے ساتھ ایس ٹی ایلویشن کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریض کو فوری طور اسپتال کے ( ER) ای آر روم میں داخل کرکے ’’تھرومبولائز‘‘ کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تھرومبولائز کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہو ہوئی اور اسے درد سے نجات ملی۔ Thrombolysis at Sub District Hospital Beerwah