اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Residential Houses Gutted: آتشزدگی کے سبب تین رہائشی مکان خاکستر - چرار شریف میں آتشزدگی

ضلع بڈگام کے کنیدجن، چرار شریف میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے جبکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Residential Houses Gutted In Charar i Sharif

آتشزدگی کے سبب تین رہائشی مکان خاکستر
آتشزدگی کے سبب تین رہائشی مکان خاکستر

By

Published : May 25, 2023, 3:13 PM IST

آتشزدگی کے سبب تین رہائشی مکان خاکستر

بڈگام (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ چرار شریف کے کنیدجن علاقے میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا، مقامی باشندوں نے فوری طور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو بھی مطلع کیا تاہم جبکہ تک فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ پہنچتا، آگ نے دو دیگر رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔

اہلکار نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر فور طور آگ پر کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران آگ کے سبب لاکھوں مالیت کی املاک خاکستر ہو گئیں۔ بڈگام پولیس نے آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رونما ہوئی ہے، تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ ادھر، مقامی باشندوں نے انتظامیہ، صاحب ثروت افراد سے متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:House Gutted in Budgam بڈگام ایک مکان جل کر خاکستر

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں کروڑوں روپے مالیت کا سامنا خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی کے ان واقعات میں گؤ خانے بھی خاکستر ہو گئے جن میں کئی مویشی بشمول، گاے، بھینس، بھیڑ، بکریاں اور مرغے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ حالیہ دنوں سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں آتشزدگی کے دوران ایک خاتون بھی ہلاک ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details