بڈگام:28 جولائی کو بڈگام پولیس کو ایک مزدور محمد دلشاد ولد محمد نعیم ساکن شمرا بہار کی شکایت موصول ہوئی جو اس وقت نصراللہ پورہ بڈگام میں میسن کے طور پر کام کرتا ہے شکایت میں بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم افراد نے اس کا موبائل فون چھین لیا ہے۔ اس کی شکایت پر ایف آئی آر نمبر 249/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بڈگام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
دوران تفتیش پی ایس آئی افسر عادل احمد نے سرتوڑ کوششیں کیں اور واردات کے 24 گھنٹے کے اندر موبائل فون چھیننے میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار افراد کے انکشاف پر 08 چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔جن میں اوپو کا ایک، ریڈمی کا تین، ریئل می کا ایک، انٹیل کا اور این سیونٹی ٹو کا ایک اور ایک دیگر کمپنی کا موبائل فون شامل ہے۔