وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں درمیانی رات کو گاڑیاں چُرانے کے تین واقعات رونما ہوئے تاہم چور ایک ٹاٹا موبائیل کو ہی چُرا کر فرا ر ہوئے جبکہ ایک گاڑی اور آٹو کو پکھر پورہ اور ڈھلون میں چھوڑ کر نامعلوم افراد نو دو گیارہ ہوئے ۔ Three incidents of vehicle theft
اسی بیچ فٹلی پورہ پکھر پورہ میں واقع جامع مسجد میں بھی نقب زنی ہوئی۔ Burglars loot items fromPakharporaMasjid
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ 26 اور 27 فروری کی درمیانی رات کو نامعلوم چوروں نے شنکر پورہ پکھر پورہ میں عبدالرشید گنائی ولد محمد رجب گنائی ساکن شنکر پورہ کی ایک ٹاٹا موبائیل زیر نمبر JK13B-0215کو اُڑاکر راہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ درمیانی رات کو ہی پکھر پورہ میں ایک اور گاڑی چرائی گئی لیکن پیٹرول ختم ہوجانے کے باعث چوروں نے اس گاڑی کو راستے میں ہی چھوڑ کر اپنی راہ پکڑ لی۔
اُن کے مطابق ڈھلون پکھر پورہ میں بھی سارقوں نے پیٹرول ختم ہونے کے نتیجے میں چُرائے گئے ایک آٹو کو گاؤں میں ہی چھوڑ دیا۔ Auto Rickshaw Theft